13 مئی، 2023، 3:22 AM

ایرانی وزیر خارجہ کی حماس کے رہنما سے ٹیلیفونک گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ کی حماس کے رہنما سے ٹیلیفونک گفتگو

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما اسماعیل ھنیہ نے رہبرِ انقلاب اسلامی اور ایرانی صدر کو سلام کا پیغام دیتے ہوئے فلسطین کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سیاسی پوزیشن پر شکریہ ادا کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ کی پٹی پر غاصب صہیونی حکومت کے غیر انسانی اور وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں مزاحمتی رہنماؤں کی شہادت، رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے اور بے گناہ فلسطینیوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما اسماعیل ھنیہ نے رہبرِ انقلاب اسلامی اور ایرانی صدر کو سلام کا پیغام دیتے ہوئے فلسطین کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سیاسی پوزیشن پر شکریہ ادا کیا اور مزاحمت کی مکمل تیاری اور مزاحمتی گروہوں کی آپسی ہم آہنگی پر زور دیا۔

News ID 1916439

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha